حیدرآباد : وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے آج کہا کہ مشن بھگیرتا پروگرام چیف منسٹر کے سی آر کے ذہن کی اختراع ہے اس کو منصوبہ کے مطابق مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ سبیتا ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ وقار آباد اور چیوڑلہ اضلاع میں مشن بھگیرتا کے کاموں کو جاریہ ماہ کے ختم تک مکمل کرلیں۔ سبیتا ریڈی نے ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی و کونسل کے ساتھ مشن بھگیرتا کاموں پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوںنے کہا کہ چیوڑلہ اور وقار آباد میں مشن بھگیرتا کے کئی کام جاری ہیں۔ ان کاموں کا مقصد گاؤں میں عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر گاؤں میں خواتین اور غریبوں کی مدد کے پابند ہیں۔