’’مشن منگل‘‘ میں سنجے کپور کا اضافہ

   

اکشے کمار کے لیڈرول میں بننے جارہی فلم مشن منگل میں جہاں تاپسی پنو، سوناکشی سنہا اور ودیا بالن کے اہم کردار ہے وہیں اب اس کی کاسٹ میں سنجے کپور کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جو فلم میں ایک اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔ یعنی وہ فلم میں ودیابالن کے پتی کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ اس طرح ودیا اور سنجے کی جوڑی کو لوگ پہلی بار دیکھ پائیں گے۔ سنجے کپور نے کہا ہے کہ یہ بھی ایک عجیب اتفاق ہے کہ دونوں ممبئی کے چمبورعلاقہ میں رہتے ہیں لیکن آج تک ایک دوسرے سے ملنے کا اتفاق نہیں ہوا اور اب ایک ساتھ وہ بھی پتی پتنی کا کردار کرنا ان کے لئے بہت ہی دلچسپ ہوگا۔

ابھیشیک بچن نے 50 فلمیں پوری کرلیں
بگ بی کے جونیر بچن ابھیشیک نے اپنے کیریئر کی 50 فلمیں مکمل کرلی ہیں۔ انہوں نے سال 2000 میں رفیوجی سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی اس فلم کی بری طرح ناکامی کے باوجود بھی ان کا کیریئر آگے بڑھتا رہا اس کے بعد انہوں نے ’’یووا‘‘، ’’بنٹی اور ببلی‘‘، ’’دھوم‘‘، ’’سرکار 1,2,3‘‘ جیسی ہٹ فلمیں دیں۔ فی الحال وہ دو ایک فلمیں کررہے ہیں اپنے ڈیڈ کی طرح وہ بالی ووڈ کے سوپر اسٹار تو نہ بن سکے لیکن آہستہ آہستہ ہی سہی وہ انڈسٹری میں چل رہے ہیں۔