مشہور اداکارہ تبسم کا 78 سال کی عمر میں انتقال

   

ممبئی : مشہور ٹی وی اسٹار اور معروف میزبان تبسم گو ئل کا 78 برس کی عمر میں آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ تبسم کو کل یعنی جمعہ کی رات دل کے 2 دورے پڑے تھے۔ تبسم 80 اور 90 کی دہائی کی بڑی اسٹار تھیں۔ اداکارہ نے اپنے ٹی وی شوز اور چیٹ شوز سے مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔ تبسم گو ئل کی ناگہانی موت سے ٹی وی انڈسٹری کی دنیا میں سوگ کی لہر ہے۔ انہیں پہلا ہارٹ اٹیک صبح 8 بجکر 40 منٹ پر اور دوسرا صبح 8 بج کر 42 منٹ پر آیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ ان کے بیٹے ہوشانگ گو ئل نے کہا کہ ان کی والدہ کی خواہش تھی کہ انہیں دفنانے سے پہلے کسی کو ان کی موت کے بارے میں نہ بتایا جائے۔تبسم نے ایک طویل عرصے تک بالی ووڈ میں کام کیا۔ تبسم نے بچپن میں ہی فلمی دنیا میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ اداکارہ نے بطور چائلڈ ایکٹر بے بی تبسم کے نام سے کام کیا۔ دوردرشن پر ملک کے پہلے ٹی وی ٹاک شو پھول کھلے ہیں گلشن گلشن کی میزبانی کا سہرا تبسم کو جاتا ہے۔ وہ ٹی وی کے رام یعنی اداکار ارون گوئل کی بھابھی تھیں۔ تبسم نے ارون کے بھائی وجے گوول سے شادی کی۔گزشتہ سال اپریل میں تبسم کوویڈ 19 کی وجہ سے ان کی موت کی افواہ تھی۔