بھوپال: متنازعہ بیان دے کر سرخیوں میں آئے یوپی کے مشہور قوال شریف پرویز کو گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔قوال شریف پرویز پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے ریاست مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعظم نریندرمودی، امت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ساتھ ملک کے بارے میں قابل اعتراض بیانات بھی دیئے تھے۔کانپور سے قوال کو گرفتار کرنے کے بعد ایم پی پولیس نے اسے پیر کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ حال ہی میں مانگاون تھانے کے تحت ملک پور تالاب میں عیدگاہ کے قریب منعقدہ قوالی میں متنازعہ بیان دینے والے کانپور کے قوال شریف پرویز کو ریوا پولیس نے کانپور سے گرفتار کیا تھا۔قوال شریف پرویز کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ قوال شریف پرویز نے جو بیان دیا تھا، اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہواہے۔