مشہور کوریو گرافر سروج خان کاانتقال

,

   

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور کوروگرافر سروج خان دل کا دورہ کے باعث دنیا سے جمعہ کی رات تقریبا 2 بجے انتقال ہوگیا ہے۔ انہیں 17 جون کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ممبئی کے گرو نانک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔ جمعہ کی رات وہ دنیا سے چل بسیں۔ 72 سالہ سروج خان ذیابطیس کے مرض میں بھی مبتلا تھیں۔ ان کا کورونا وائرس کا ٹسٹ بھی کیا گیا تھا جس میں منفی رپورٹ آئی۔

پسماندگان میں شوہر بی سوہن لال ایک لڑکا حمید خان اور دو لڑکیاں حنا خان اور سکینہ خان شامل ہیں۔ سروج خان نے دو ہزار سے زائد نغمے کوریو گراف کئے تھے۔