مشیر آباد دھماکہ میں زخمی شخص فوت

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : مشیر آباد دھماکہ میں زخمی شخص فوت ہوگیا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتہ کچرا داں میں مشتبہ طور پر دھماکہ پیش آیا تھا اور اس دھماکہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ مشیر آباد پولیس کے مطابق 50 سالہ ناگولو عرف ناگایا جو پیشہ سے کچرا چنتا تھا چکڑ پلی کے علاقہ میں رہتا تھا 8 فروری کے دن مشیر آباد کے علاقہ میں کچرا چننے کے دوران ایک کچرا داں میں پیش آئے مشتبہ دھماکہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جس کا علاج جاری تھا ۔ مشیر آباد پولیس نے بتایا کہ یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔