مشیر آباد میں ناکارہ الیکٹرک پول کی ریپیر کیلئے واجد حسین کی نمائندگی

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( راست ) : حلقہ اسمبلی مشیر آباد بھولکپور ڈیویژن اندرا نگر فرسٹ وینچر لٹل ٹوم اسکول کے بالکل قریب ایک الیکٹرک پول جو کئی دنوں سے ناکارہ ہونے کی وجہ سے وہاں سے گذرنے والی عوام اور اسکول کے طلباء وطالبات کو بہت تکلیف ہورہی ہے ۔ مقامی عوام اور سرپرستوں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اس مسئلہ کو یس محمد واجد حسین سابقہ کارپوریٹر بھولکپور کو اطلاع دی ۔ جناب ایس محمد واجد حسین نے معائنہ کیا اور مقامی عوام کو تیقن دیا کہ اس کام کو جلد از جلد ریپیر کروائیں گے اور ایک یادداشت بھی الیکٹرسٹی کے اعلیٰ آفیسر کو حوالے کیے ہیں ۔ جناب سید مسعود احمد ایڈیشنل پاور ڈیویژن سپلائی نے اپنے ماتحت آفیسر کو اس کام کو جلد از جلد تکمیل کرنے کا حکم دیا ۔ مقامی عوام نے اس مسئلہ کو الیکٹرسٹی کے آفیسر سے نمائندگی کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر الحاج بی اقبال احمد ، الحاج پی محمد رحیم الدین ، سی نیاز احمد ، عبدالکریم ، محمد آصف الدین فوجی ، محمد ذاکر حسین ، محمد مظہر حسین ، پی محمد سلمان الدین ، محمد سیف الدین مولانا ، ڈی عبدالوہاب رنجہول و دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔۔