حیدرآباد23۔ڈسمبر(سیاست نیوز) حکومت نے مشیر برائے اقلیتی امور جناب عبدالقیوم خان کی میعاد میں مزید دو سال کی توسیع کے احکام جاری کئے ۔ جناب محمد عبدالقیوم خان جنہیں سبکدوشی کے بعد مشیر برائے اقلیتی امور تلنگانہ کے عہدہ پر نامزد کیا تھا اور سال گذشتہ ان کی معیاد میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی جو جاریہ سال اختتام کو پہنچنے والی تھی ۔ چیف سیکریٹری مسٹر سومیش کمار نے 23ڈسمبر کو جاری جی او آر ٹی نمبر 2391 میں ان کی مزید دو سال کیلئے توسیع کے احکام جاری کئے ہیں۔ بتایا گیا کہ مشیر برائے اقلیتی امور کی خدمات میں توسیع میں معیاد کی تکمیل سے قبل احکام کی اجرائی عمل میں لائی گئی تاکہ اقلیتی امور کے معاملات میں پیدا رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے ۔ جناب محمد عبدالقیوم خان کی معیاد میں توسیع کے فیصلہ اور احکام کی اجرائی کے بعد انہیں حکومت کے فیصلہ سے واقف کروادیا گیا ہے۔م