مشین پارٹس کی شکل میں 85 کیلو سونے کی اسمگلنگ

   

نئی دہلی : ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس نے ایک زبردست آپریشن میں 42 کروڑ روپئے مالیت کے 85 کیلو سونے کو ضبط کرلیا ہے جسے مشین کے پرزوں کی شکل میں اسمگل کیا گیا تھا ۔ نئی دہلی اور گروگرام کے عہدیداروں نے یہ کارروائی کی ہے ۔ دہلی کے چھتر پور اور پڑوسی ضلع گرگاؤں میں کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔