مشین کی مرمت کے دوران ترکی کا باشندہ ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 4فبروری ( سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ چوٹ اپل میں پیش آئے ایک واقعہ میں مشین کو درست کرنے کے دوران ترکی کا باشندہ ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے 43سالہ اُسل ہارون جو ٹکنیشن ہے چوٹ اُپل میں فولادی دروازے تیار کرنے والی مشین کو درست کررہا تھا کہ وہ اتفاقی طور پر مشین کی زد میں آگیا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ فیاکٹری ملازمین اُسے دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے کمپنی کے خلاف لاپرواہی کا مقدہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا ۔