قاہرہ : مصر میں گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ ایک نیا مشکوک واقعہ سامنے آیا ہے۔غربیہ گورنری کے ضلع قطور میں منوف لوکلٹی بینک کے اندر سے لوگوں کو گدھے کی 25 کھالیں اور جگر نکالے گئے گدھے ملے۔ شہریوں کو اس وقت پتا چلا جب علاقے میں مردار کی بد بوپھیلی۔ اس واقعہ کے بعد آس پاس کے دیہات کے مکینوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پھیل گئی۔”قاہرہ 24″ ویب سائٹ کی طرف سے شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی لوگوں کو گدھوں کی کھال ملی تو متعلقہ حکام کو واقعہ کی تحقیقات کرکے ضروری اقدامات کرنے کیلئے آگاہ کردیا گیا۔