مصروف سڑک میں گاڑی پر رومانس، پولیس کو جوڑی کی تلاش

   

لکھنؤ ۔ لکھنؤ پولیس اب ایک نوجوان جوڑے کی تلاش کر رہی ہے، جسے حضرت گنج کے مصروف علاقے میں ایک دو پہیہ گاڑی پر رومانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جن کی یہ حرکت نہ قابل قبول ہے۔ بظاہر جوڑے کے پیچھے چلنے والی گاڑی سے لی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے پولیس نے بتایا ۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس نے فوٹیج کی جانچ شروع کردی۔ لکھنؤ سینٹرل زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس اپرنا رجت کوشک نے تصدیق کی کہ یہ ویڈیو لکھنؤ کا ہے اور اسے حضرت گنج علاقے میں لیا گیا ہے۔ جوڑے کی تلاش کے لیے پولیس کی دو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ پولیس دونوں کو پکڑنے کے لیے قریبی کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جانچ رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ جوڑے کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ اور فحاشی پھیلانے پر بھی کارروائی کی جائے گی۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ جوڑے کا رویہ نہ صرف شائستگی اور سماجی رویے کی حدود سے تجاوزکرتا ہے بلکہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت بھی ایک جرم ہے۔