مصری خاتون کی ڈانس ویڈیو وائرل ،شوہر نے طلاق دے دی

   

قاہرہ : مصر میں 30 سالہ خاتون کو شوہر نے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر طلاق دیدی جس پر عوام کا شدید ردِ عمل سامنے آیا لیکن یہ پہلی بار نہیں کہ مصر میں سوشل میڈیا پر عورت کی ہتک عزتی کی مہم اشتعال انگیزی کا باعث بنی ہے۔مصر میں 30 سالہ خاتون عایا یوسف کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی جسکے نتیجہ میں انکے شوہر کی جانب سے انہیں طلاق دینے اور انکے آجروں کو انہیں برطرف کر دینے پر اکسایا گیا۔ اس اشتعال انگیزی نے ملک میں خواتین کے حقوق کی پامالی پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پرائمری اسکول کی ٹیچرجو کے تین بچوں کی ماں بھی ہیں، وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دریائے نیل پر چلنے والی ایک کشتی پر سرڈھانپے ہوئے اور پوری آستینوں کی قمیض پہنے اپنے آفس کے ساتھیوں کیساتھ رقص کرتی اور مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیںلیکن آن لائن بڑے پیمانے پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر لوگوں کی متضاد رائے دیکھنے میں آرہی ہے۔