مصری صدر السیسی اس بار یوم جمہوریہ پر ہوں گے مہمان خصوصی، قبول کی پی ایم مودی کی دعوت

   

نئی دہلی: ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”یہ پہلا موقع ہے کہ عرب جمہوریہ مصر کے صدر ہمارے یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی ہوں گے۔” وزیر اعظم نریندر مودی نے السیسی کو باضابطہ دعوت نامہ بھیجا، جسے 16 اکتوبر کو وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے مصر کے صدر کو سونپ دیا تھا۔ دونوں ممالک اس سال اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کو 2022-23 میں G-20 کی ہندوستان کی صدارت کے دوران ‘مہمان ملک’ کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔