مصری فنکار کو پائلٹ سے بدکلامی مہنگی پڑ گئی

   

قاہرہ: مصری عدالت نے معروف فنکار کو سوشل میڈیا پر پائلٹ کے خلاف غیر مناسب باتیں کرنے پر ایک برس قید اور 20 ہزار مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا دی۔مقامی ویب نیوز عاجل نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فنکار محمد رمضان کے خلاف مصری پائلٹ ’ابوالیسر‘ نے اپنے وکیل کے ذریعے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔کریمینل کورٹ میں دائر کیے جانے والے دعوے میں کہا گیا تھا کہ فنکار محمد رمضان نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نہ صرف نقصان پہنچایا بلکہ ان کے خلاف نازیبا گفتگو بھی کی۔