مصر نے30 ملین کورونا ویکسین بک کرلیں

   

قاہرہ۔مصری وزیر صحت ہالہ زاید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انٹرنیشنل ویکسین کی 30 ملین خوراک بک کی ہیں۔المصری الیوم کے مطابق مصری وزیرصحت نے کہا کہ ا?کسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ میں اسٹرازینکا کمپنی کی شراکت سے کورونا ویکسین بنانے کی تیاریاں کررہی ہے۔ اپنے یہاں ویکسین پروڈکشن یونٹ قائم کرنے کے لیے مصری کمپنی فاکسیرا کیعہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔ہالہ زاید نے مزید کہا ہے کہ مصر نے 400 ملین ویکسین میں سے 30 ملین اپنے لیے بک کی ہیں۔ یہ ویکسین ستمبر میں تیار ہوگی۔ مصری وزیر صحت نے کہاکہ مصر براعظم افریقہ میں ویکسین تیارکرنے والے اہم ملکوں میں سے ایک ہے۔