ملک کے شمال میں دمیاط میں پادری کے تعلقے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تعلقے کے سکریٹری سردار صرابامون متری کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کو علاج کے لیے بلطیم کے قرنطینہ طبی مرکز میں رکھا گیا ہے۔ مذکورہ پادری کا گھرانہ بھی اس وبائی مرض سے متاثر ہوا ہے۔

ادھر قنا میں پادری کے تعلقے کے زیر انتظام وَرجن میری چرچ کے بڑے پادری سردار بیشوی ناروز بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ انہیں اسوان میں قرنطینہ طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مصر میں مسیحیوں کے مقدس امور کی مستقل کمیٹی نے ملک میں تمام کلیساؤں کو بند کرنے اور تمام تر خدمات اور سرگرمیوں کو روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مصر کی وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کے 215 نئے کیسوں اور 10 مزید اموات کا اندراج ہوا ہے۔ وزارت کے مطابق اب تک ملک میں 4534 افراد اس وبائی مرض سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 1176 افراد صحت یاب ہو کر قرنطینہ مراکز سے جا چکے ہیں جب کہ 317 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔