مصر کی ٹک ٹاک اسٹارمودہ گرفتار

   

قاہرہ۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی ایک سوشل میڈیا اسٹار کو خاندانی اقدار کی خلاف ورزی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹس کو جرائم کے ارتکاب کے لیے استعمال کرنے کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔مصر کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں ان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔مصر کے اخبار کے مطابق مودہ الادھم کو گرفتار کیا گیا اور وہ تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ دن جیل میں ہی رہیں گی۔سوشل میڈیا سٹار وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد قاہرہ میں اپنے گھر سے فرار ہو گئی تھیں تاہم وزارت داخلہ کے تحفظ برائے اخلاقی اقدار کا محکمہ انہیں اس وقت گرفتار کرنے میں کامیاب ہوا جب پولیس نے ان کی کارکو ٹریک کیا اور ان کے موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال کے ریکارڈ کی مدد سے انہیں مصر کے شہر میں حراست میں لیا گیا۔حکام نے تاحال یہ واضح نہیں کیا ہے کہ الادھم کی گرفتاری کسی خاص ویڈیو یا واقعے کے تناظر میں عمل میں لائی گئی ہے۔