مصر کے ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی ،4 بچے جاں بحق

   

قاہرہ : مصر کے علاقے جیزہ کے فلیٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ الم ناک واقعے کے بعد ملک بھر میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی۔مرنے والے بچوں میں سب سے بڑے کی بچے کی عمر 8 برس تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک خرابی کی وجہ سے فلیٹ میں آگ لگی جس سے 4 بچوں کی موت واقع ہوئی۔ پڑوسی آگ کے شعلے دیکھ کر گھبرا گئے اور فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا۔ بچوں میں سب سے کم عمر 2سالہ بچہ موقع ہی پر دم توڑ گیا،جب کہ دیگر بچے دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔ واقعے کی اطلاع سن کر ماں بے ہوش ہوگئی اور اس طبی امداد دی گئی ہے۔