مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی: چین کی امریکہ پر برتری

   

بیجنگ : اس وقت ترقی یافتہ اور ترقی پذیر اقوام مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ایک سابق اعلیٰ امریکی اہلکار کے مطابق اس میدان میں امریکہ پر چین برتری حاصل کرچکا ہے۔چین کا آرٹیفیشل انٹلیجنس کے میدان میں امریکہ پر برتری کا یہ بیان نکولس شائلان نے دیا ہے جو امریکی ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز پینٹاگون کے اولین چیف سوفٹ ویئر آفیسر تھے۔انہوں نے اس منصب سے استعفیٰ اس بنیاد پر دیا تھا کہ ڈیجیٹل میدان میں پیش رفت اور امریکی فوج کو ٹیکنالوجیکل منتقلی کا عمل بہت سست رفتاری سے جاری ہے۔
اس تناظر میں انہوں نے مشہور جریدے فنانشل ٹائمز سے گفتگو میں واضح کیا کہ اس سست روی سے امریکہ کو کئی قسم کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔