مضافات کی دو میونسپلٹیز میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی

   

حیدرآباد۔10 ۔ فروری (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے حدود میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف آج 2 میونسپلٹیز میں 4 عمارتوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ بنڈلہ گوڑہ جاگیر اور گھاٹ کیسر میونسپلٹیز کے حدود میں خصوصی ٹاسک فورس ٹیموں نے کارروائی انجام دی ۔ مضافاتی میونسپلٹیز میں ابھی تک 162 غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ بنڈلہ گوڑہ جاگیر میونسپلٹی میں اجازت کے بغیر 800 مربع گز پر اضافی فلورس کی تعمیر کا پتہ چلا۔ اسی طرح دوسری میونسپلٹی میں بھی مقررہ اجازت نامے کی خلاف ورزی کرکے تعمیرات جاری ہیں۔ ر