کولمبو : سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پکسے نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہرے ختم کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سری لنکا کی معیشت کی تعمیر نو کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ دوسری جانب مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سری لنکا کو گزشتہ کئی دہائیوں میں بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ سری لنکا کم ہوتے ہوئے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔