مظاہرین پر لاٹھی چارج کیس میں مرکز اور دہلی پولیس کو نوٹس

   

نئی دہلی:22 جولائی (ایجنسیز)دہلی ہائی کورٹ نے سی جے پی (CJP) کے مظاہرین پر مبینہ پولیس لاٹھی چارج کے معاملے میں مرکزی حکومت اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت نے درخواست پر سماعت کے دوران ہدایت دی کہ واقعے سے متعلق تمام اہم شواہد، جن میں سی سی ٹی وی فوٹیج، باڈی کیم ریکارڈنگ اور دیگر متعلقہ ریکارڈ شامل ہیں، محفوظ رکھے جائیں تاکہ تحقیقات اور عدالتی کارروائی کے دوران انہیں پیش کیا جا سکے۔ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت اور دہلی پولیس اپنا جواب چار ہفتوں کے اندر عدالت میں جمع کرائیں۔ اس کے بعد درخواست گزار کو بھی پولیس کے جواب پر اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے مزید چار ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔یہ معاملہ پولیس کی کارروائی اور مظاہرین پر مبینہ لاٹھی چارج سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے دوران سامنے آیا، جس میں پولیس کے اقدامات پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ اب عدالت آئندہ سماعت میں دونوں فریقوں کے دلائل اور جمع کرائے گئے ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔y/i