مظفر پور میں ایک 17سالہ لڑکے کی معاشقہ کے معاملے میں بے رحمی سے پیٹائی میں موت

,

   

مظفر پور۔بہار کے مظفر پور میں جمعہ کے روز مبینہ طور پر معاشقہ کے معاملے میں مذکورہ فیملی کے گھر والوں نے ایک 17 سالہ لڑکا کے کو بے رحمی کے ساتھ پیٹ کر ماردیا اور اس کا عضو تناسل بھی کاٹ دیا۔ایک ایف ائی آرسوربھ کمار کی موت کے متعلق درج کیاگیاہے‘ جو ہفتہ کی صبح رام پور کے گاؤں کانتی میں پیش آیاہے۔

راجیش کمار‘ سپریڈنٹ آف پولیس‘ مظفر پور(شہر)نے کہاکہ ”ابتدائی جانچ میں یہ دیکھائی دیتا ہے کہ مبینہ معاشقہ کا معاملہ پر قتل ہوا ہے۔اس کو پیٹا گیا او راس کا عضو تناسل کاٹ دیاگیاہے۔ پوسٹ مارٹم کیاگیا اور مزید زخموں کی تفصیلات رپورٹ آنے کے بعد اس کا انکشاف کیاگیاہے“۔

ایس پی نے مزیدکہاکہ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ایک بیان میں بعدازاں کانتی پولیس اسٹیشن نے جانکاری دی کہ مذکورہ کلیدی ملزم ششانت اور دیگر لوگوں کو اس معاملے میں گرفتار کیاگیاہے۔

بیان میں کہاکہ ”گاؤ ں رام پور کے 17سالہ سواربھ کمار کی جمعہ کی رات پیٹائی کے بعد موت ہوگئی ہے۔ اس کے بعد متوفی کے گھر والوں نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مظفر پور میں ہفتہ کے روز ایک ششانت پانڈے کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے بگاڑ دیاتھا۔

پولیس نے بڑے تیزی کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے ششانت پانڈے کو گرفتار کرلیاجو سورابھ کمار کے قتل میں کلیدی ملزم ہے“۔درایں اثناء متوفی کے والدنے اے این ائی کو جانکاری دی کہ ششانت نے انہیں او ران کے گھر والوں کو اکسایاہے۔

متوفی کے والد نے کہاکہ ”مذکورہ لڑکی او رلڑکا دونوں ایک دوسرے سے بات کرتے تھے۔ اس جوڑے سے دونوں کے گھر والوں راضی نہیں تھے‘ ہم نے کام کے سلسلے میں اپنے لڑکے کو دوسرے شہر بھیج دیاتھا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا وہ شہر میں اپنی بہن کی شادی کے لئے آیاہوا تھا۔

ششانت پانڈے(جس لڑکی سے معاشقہ چل رہاتھا اس کا بھائی) نے سورابھ کواپنے گھر بلایا اوردوسروں کے ساتھ ملکر اس کی پیٹائی کی۔

بعد میں اس نے مجھے بلایا اور میر ے کان پر پستول رکھی اور مجھے ایک بیان پر دستخط کرنے کو کہاکہ او ربتایا کہ وہ ہمیں سورابھ کو زندہ ہمارے حوالے کردے گا“۔