معاشرے کوبربادی سے بچانے کا نسخہ

   

سچی بات یہ ہے کہ اگر ہندوستانی مسلمان اپنے آپ کو قرآن و سنت سے جوڑدیں اور نبی ؐکے اسوہ کو اختیار کرنے اور اس پر اپنے آپ کو ڈھالنے کی کوششیں شروع کردیں تو ان کی زندگی میں امن وسکون کے ساتھ صلاح وفلاح اور ترقی وخوشحالی آئے گی اور ہدایت بھی ملے گی کیونکہ اسلام مؤمن و مسلم کو سرخ روئی عطا کرنے کا ضامن بھی ہے۔

        آج معاشرہ میں اگر کوئی خرابی یا کمزوری پائی جاتی ہے تو اس کا اصل بنیادی سبب شریعت اسلامیہ سے ناواقفیت، بدعملی یا اس کے اصولوں سے انحراف ہے، یہ انحراف و دوری جتنی زیادہ ہو گی اسی قدر انفرادی و اجتماعی معاشرہ بربادی سے دوچار ہوگا، اس لئے اپنے بچوں، بچیوں اور اہل خانہ ، خاندان کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے، اس پر گامزن رہنے، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی تلقین و تبلیغ جاری رکھیں۔

حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ

      (سابق جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ