معاشی پریشانیوں سے متاثرہ جوڑے کو ضلع ایس پی کی امداد

   

گمبھی راؤ پیٹ ۔ معاشی پریشانیوں سے متاثرہ ایک جوڑے کو راجنہ سرسلہ ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڈے نے نہ صرف پریشان کن حالات میں پولیس کی جانب سے مدد کا تیقن دیا بلکہ اپنی جانب سے ایک کنٹل چاول اور 50 ہزار روپے نقد رقم حوالے کی۔ تفصیلات کے مطابق یلاریڈی پیٹ منڈل سے تعلق رکھنے وارا ایک جوڑہ اما، چندرا شیکھرا کئی امراض کا شکار تھے جنہوں نے علاج کے دوران اپنی رقم خرچ کی۔ مزید علاج کے لئے اس جوڑے کو رقم درکار تھی۔ سوشل میڈیا پر گشت کررہی اطلاع پر ضلع ایس پی نے سرسلہ راہول ہیگڈے نے فوری اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں مدد کا تیقن دیکر اس طرح کی امداد کی۔ علاقہ میں ضلع ایس پی کی اس انسانی ہمدردی کی ہر گوشہ سے سراہنا کی جارہی ہے۔ اس امداد کے موقع پر سرسلہ ڈی ایس پی چندرا شیکھر، سرکل انسپکٹر اے موگلی، سب انسپکٹر وینکٹ کرشنا، تربیتی سب انسپکٹر سندھیا موجود تھی۔