معاشی پریشانیوں پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/25 جنوری، ( سیاست نیوز)شوہر کی بے روزگاری ، خرابی صحت اور معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ خاتون پرنیتا عرف رینوکا نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ رینوکا الوال علاقہ کے ساکن انجینلو کی بیوی تھی۔ چار سال قبل ان دونوں نے اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔ گزشتہ دو تین ماہ سے انجینلو بے روزگار تھا جو خرابی صحت سے روزگار پر جانے کے قابل نہیں تھا۔ یہ شخص پیشہ سے ڈرائیور تھا اور رینوکا بھی ٹیلرنگ کیا کرتی تھی۔ اس خاتون کی صحت ناساز ہونے سے وہ بھی کام ٹھیک ڈھنگ سے نہیں کرپارہی تھی اور یہ خاندان مالی پریشانیوں میں گھر گیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔