نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر معذور افراد کو بااختیار بنانے کیلئے سال 2023 کا قومی ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ معذور افراد کو بااختیار بنانے کیلئے قومی ایوارڈ دیویانگ جن کو بااختیار بنانے کا ایک قابل ستائش ذریعہ ہے کیونکہ انفرادی اور ادارہ جاتی کام کو تسلیم کرنا ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو معذورین جن مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں انہیں اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق دوسرے معذورین جن کی مدد کرنی چاہیے۔ مرمو نے کہا کہ دنیا کی کل آبادی کا تقریباً 15 فیصد معذور افراد ہیں اور انہیں بااختیار بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ گزشتہ چند برسوں میں معذور افراد کے تئیں معاشرے کے رویے میں مثبت تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مناسب سہولیات، مواقع اور بااختیار بنانے کی کوششوں کی مدد سے تمام دیویانگ جن برابری اور وقار کے ساتھ زندگی گزاریں گے ۔