معروف سبکدوش اعلی پولیس افسر محمدجاوید کی سڑک حادثہ میں موت

   

ممبئی : معروف سبکدوش اعلی پولیس افسر محمدجاویدایک سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ۔اطلاع کے مطابق 72 سالہ محمد جاوید صاحب جنوبی ممبئی میں بامبے ڈاک واڑی بندر بھاؤچہ ڈھکہ پر رات 11 بجے ٹہل رہے تھے ، کہ ایک ٹیکسی نے انہیں ٹکر ماردی اور وہ نیچے گرگئے ۔ انکے دماغ میں متعدد چوٹیں آئی تھیں۔ انہیں فوری طور پرقریبی جے جے اسپتال لے جایا گیا ۔ جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ محمدجاوید کے پسماندگان میں بیوہ شائستہ ،سبکدوش پرنسپل اسماعیل یوسف گورنمنٹ کالج ،جوگیشوری ان کابیٹا ڈاکٹر مدثر ایک مشہور آرتھوپیڈک سرجن ہے اور بیٹی شامل ہیں۔مرحوم محمد جاوید ایک موثر پولیس افسرتھے اور دوران فسادات انہوں نے جنوبی ممبئی کے مسلمان اکثریتی علاقوں میں خدمات انجام دیں۔ ممبئی کے کرلا بیل بازار میں اے سی پی کی حیثیت سے انہوں نے ایک بہاری نوجوان کو ممبئی کی بیسٹ ڈبل ڈیکر میں گولی مادی تھی اور اس بات کا انکشاف ہوا کہ وہ نوجوان مبینہ طورپر مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کونشانہ بنانے آیاتھا ،اس سے ریوالور برآمد کیاگیا۔ تیلی اسٹامپ گھوٹالہ میں بھی ان کانام آیاتھا،لیکن معاملہ خارج کردیاگیا۔