معشوقہ کی محبت میں نوجوان نے ماں کے زیورات کا سرقہ کرلیا

   

حیدرآباد /21 نومبر ( سیاست نیوز ) ایک نوجوان نے معشوقہ کی محبت میں اپنی ماں کے زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے بورا بنڈہ کے ایس آر نگر کالونی میں منظر عام پر آیا ۔ ارون نامی نوجوان چند دنوں سے ایک لڑکی کی محبت میں قید تھا ۔ اس نے معشوقہ کیلئے اپنی ماں کے 8 تولہ سونا اور 50 ہزار روپئے نقد کا سرقہ کرلیا ۔ ماں نے بیٹے ارون کے خلاف ایس آر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے دفعہ 420 اور 380 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ۔