معصوم بچی نے پھانسی لے لی

   

حیدرآباد ۔ سکندرآباد میں ایک کم عمر طالبہ نے پھانسی لے لی ۔ مارکٹ پولیس کے بموجب 9 سالہ لڑکی سمیکشا پانچویں جماعت میں زیر تعلیم تھی ۔ وہ دو ہفتہ سے اسکول نہیں جارہی تھی ۔ کل لڑکی کی ماں جو بیوہ بتائی گئی ہے گھریلو کام کاج کیلئے روانہ ہوئی اور شام کو واپس لوٹی تب تک لڑکی نے اپنے مکان میں خودکشی کرلی تھی ۔ خودکشی کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی ۔ پولیس چھان بین کر رہی ہے۔