کاماریڈی :30؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معطل شد ہ سرکل انسپکٹر جگدیش پر دوبارہ تحقیقاتی کارروائی کرتے ہوئے اے سی بی عہدیداروں نے ان کے مکان کی تلاشی کے علاوہ ان کے بینک کے لاکرس کی تلاشی کی ۔واضح رہے کہ19؍ نومبر 2020 ء میں اے سی بی عہدیداروں نے بیٹنگ کرنے والے افراد کی گرفتاری کے معاملہ میں رشوت کا مطالبہ کرنے پر شکایت کنندگان کی درخواست پر اے سی بی نے سرکل انسپکٹر کے خلاف تحقیق کرتے ہوئے آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات کے معاملہ میں گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دیا تھا اور ان کے ساتھ اس وقت کے ڈی ایس پی لکشمی نارائنا اور ایک سب انسپکٹر ، کانسٹیبل بھی اس ٹیم میں ملوث ہونے پر انہیں بھی معطل کیا تھا اور یہ معاملہ عدالت میں زیر دوراں تھا ۔ جگدیش کے بینک لاکر سے نقد رقم اور سونے کے زیورات برآمد کئے گئے تھے ۔جس پر اے سی بی نے جگدیش کو ریمانڈ پردیا تھا اور دوماہ تک جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر باہر آئے تھے اور اس کے بعد سے ان کا کیس ہائی کورٹ میں چل رہا تھا حال ہی میں عدالت نے ان کے کیس کو خارج کردیا اور یہ دوبارہ ڈیوٹی پر رجوع ہونے کیلئے عہدیداروں سے درخواست گذاری کئے تھے اچانک حیدرآبادسے ایک ٹیم ان کے مکان واقع نظام آباد گنگاستھان پہنچ کر تحقیق کی ہے اس تحقیقی کارروائی کے بعد محکمہ میں ہلچل پیداہوگئی ۔ اس خصوص میں اے سی بی کے عہدیداروں سے دریافت کرنے پتہ چلا کہ آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے بارے میں جگدیش کے کیس میں تحقیقی کارروائی جارہی ہے ۔