معمرفلسطینی قیدی 17 برس بعد رہا

   

غزہ: اسرائیلی جیل میں معمر ترین فلسطینی قیدی کو اسلحے کی اسمگلنگ کے جرم میں 17 سال قید کے بعد رہا کر دیا گیا۔ 83 سالہ فواد شوباکی کو عسقلان جیل سے رہا کیا گیا ہے اور وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں رملہ جارہے ہیں، فواد شوباکی کے بیٹے حازم نے بھی اس رہائی کی تصدیق کی ہے۔رہائی کے بعد فواد اپنے قریبی ساتھی مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے مقبرہ پہونچے۔