معمر خاتون نے اپنی جائیداد راہل گاندھی کے نام وصیت کی

   

اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کے نہرو کالونی ڈالن والا کی رہنے والی پشپا منجیال نے اپنی جائیداد راہل گاندھی کے نام کر دی ہے۔ اس کو لے کر خاتون نے دہرادون کورٹ میں وصیت نامہ بھی پیش کیا ہے۔ پشپا کا کہنا ہے کہ وہ راہل گاندھی کے خیالات سے بہت متاثر ہیں۔ ان کے گھر والوں نے ملک کی آزادی سے لے کر آج تک ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنی قربانی پیش کی ہے۔ پسپا نامی یہ خاتون آنکھ سے دیکھ نہیں سکتی ہیں،کانگریس پارٹی کے مہانگر صدر لال چندر شرما نے کہا کہ خاتون نے اپنی ساری ایف ڈی، سونا جو انہوں نے بینک لاکر میں رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے بینک کا لاکر نمبر اور آکاؤنٹ نمبر وصت نامے میں لکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد بھی جو جائیداد ہوگی، وہ راہل گاندھی کے نام ہوگی۔ یہ وصیت نامہ خاتون نے کورٹ سے رجسٹرڈ کراکر پریتم سنگھ کو سونپا ہے۔