معیشت کی بحالی کیلئے منموہن سنگھ کی حکومت کو تجویز

,

   

٭ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کورونا وائرس کے باعث ملک کی بدحال معیشت کو بحال کرنے کیلئے مرکزی حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کے گزربسر کا تحفظ کیا جائے ۔ بزنس اور کاروبار کیلئے مناسب سرمایہ کاری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور مالی شعبہ کو خوداختیاری دی جائے ۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ ان تین اقدامات پر حکومت فوری عمل کریں ۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔