معیشت کے لئے ابھجیت بنرجی اور ایستھر ڈوفلو جوڑی کے نام نوبل انعام۔ویڈیو

,

   

مائیکل کارمیکر کے ساتھ نوبل کمیٹی نے عالمی غربت کے متعلق تجربات پیش قدمی کو ان کی تسلیم کیا‘ مودی سے راہول اور ممتا کے علاوہ ہندوستان بھر سے ملی مبارکباد

نئی دہلی۔پیر کے روزبوسٹن میں پیر کی صبح سورج ابھجیت بنرجی اور ایستھر ڈفلو اورمائیکل کریمر کے گھر اس وقت نکلا جب مذکورہ رائیل سوڈیش اکیڈیمی برائے سائنس نے سال2019کے لئے اکنامک سائنس کے لئے تین ماہر معاشیات کو ”غربت کے خاتمے کے لئے ایک تجرباتی طریقہ“ کو نوبل انعام کا اعلان کیا۔

YouTube video

ان کے بیس سالوں کے ریسرچ سے عالمی غربت کو ختم کرنے کے متعلق جدوجہد کے لئے قابل بھروسہ جواب تلاش کرنے میں مدد ملی ہے۔

وہیں مذکورہ جوڑا بنرجی اور ڈوفلو میاسچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی(ایم ائی ٹی) کے شعبہ معاشیات میں پروفیسرس ہیں جبکہ کاریمیر ہاروڈ یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات میں پروفیسر ہیں۔

ان کا کام ”کم قیمت والے پھولوں“ کی شناخت کے ارد گرد ہے جس سے غریبوں کے لئے تعلیم او رصحت کے بہتر نتائج کے لئے کافی موثر ہے۔

بنرجی ممبئی میں 1961کے دوران پیدا ہوئے کلکتہ یونیورسٹی او رجواہرلال نہرو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اس کے بعد وہ 1988میں ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی حاصل کیا۔

کارمیر نے بھی 1992میں ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیاہے وہیں ڈوفلو نے 1999میں ایم ائی ٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

بنرجی او رڈوفلو اس بورڈ کا بھی حصہ رہے جس کا قیام 2003میں عبدالطیف جمیل غربت ایکشن لیاب کے نام سے عمل میں آیاتھا’جو غربت کو ختم کرنے والی پالیسیوں کو یقینی بناتا ہے تاکہ سائنسی شواہد کے ذریعہ اس کام کو انجام دیاجاسکے۔

سال2009میں اکنامک سائنس میں ایلنور اوسٹروم کے بعد پچاس سال میں ڈوفلو نوبل انعام حاصل کرنے والی دوسری عورت ہیں