معین الحق کی ترنمول میں شمولیت متوقع

   

کولکاتا : مغربی بنگال میں کانگریس کے لئے بڑے جھٹکے والی تبدیلی میں سینئر پارٹی لیڈر اور پانچ مرتبہ کے ایم ایل اے معین الحق نے اپنا استعفیٰ پارٹی ہائی کمان کو بھیج دیا اور امکان ہے کہ وہ عنقریب برسر اقتدار ترنمول کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔ عبوری سربراہ پارٹی سونیا گاندھی کو موسومہ مکتوب میں معین نے کہاکہ وہ سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے عہدے سے بھی مستعفی ہورہے ہیں۔ ریاستی کانگریس سربراہ ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ یہ معین کا اختیار تمیزی ہے۔