مغربی بنگال میں القاعدہ سے وابستہ 2 مشتبہ افراد گرفتار

   

کولکتہ: مغربی بنگال پولیس نے القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) سے مبینہ روابط کے الزام میں دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ٹی ایف کے ذریعہ کئی دستاویزات اور آلات بھی برآمد کیے گئے، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماڈیول ہندوستان کے کچھ حصوں میں حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔مشتبہ دہشت گردوں کو مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے ایک ٹھکانے سے گرفتار کیا گیا۔ مغربی بنگال پولیس نے گرفتار القاعدہ اراکین کی شناخت عبدالرفیق عرف حبیب قاضی اور قاضی احسان ملا عرف حسن کے نام سے کی ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ عبدالرفیق برصغیر پاک و ہند میں مغربی بنگال آپریشن کا کمانڈنٹ ہے۔ وہ بنگلہ دیش سے ملحقہ شمال بنگال کے دیناج پور ضلع کے گنگارام پور کا رہنے والا ہے۔