کولکتہ : مغربی بنگال میں دوسرے مرحلہ میں 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکوریٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں سی اے پی ایف کی تعیناتی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل افسر عارض آفتاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ان اضلاع میں سی اے پی ایف کی 303 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انتخاب پرامن طریقہ سے منعقد ہوں۔ ہو اور ریاست میں کسی بھی طرح کی مشکل حالت پیدا نہ ہو۔ واضح رہے کہ انتخاب کو پرامن طریقہ سے کرانے کے لیے ریاست میں سی اے پی ایف کی 273 کمپنیاں پہلے سے ہی تعینات ہیں۔ مزید 30 کمپنیاں اتوار تک ریاست میں پہنچ جائیں گی۔