مغربی بنگال میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے عوام سے احتیاط برتنے کو کہا

   

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کے روز لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تہوار کے موسم کے آغاز کے بعد سے ریاست میں کوویڈ-19 کے کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ناک کو صحیح طریقے سے ڈھانپنے والا ماسک پہنیں ، تاکہ وائرس سے متاثر ہونے سے بچ سکیں۔ ممتا نے ایک اجلاس میں کہا، ’’براہ کرم ماسک کو مناسب طریقے سے پہنیں۔ درگا پوجا کے بعد کوویڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ لہذا آپ کوویڈ حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔