مغربی بنگال: کنچنجنگا ایکسپریس اور مال ٹرین کی ٹکر سے 5 افراد ہلاک، 30 زخمی

,

   

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، “حادثے میں اب تک پانچ افراد کی موت ہو چکی ہے اور تقریباً 30 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جو جان لیوا نہیں ہیں۔”


کولکتہ: مغربی بنگال کے رنگاپانی اسٹیشن کے قریب پیر کو سیالدہ جانے والی کنچنجنگا ایکسپریس کے ساتھ مال گاڑی کے تصادم کے بعد کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تقریباً 30 دیگر زخمی ہو گئے۔


شمالی بنگال کے نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن سے تقریباً سات کلومیٹر دور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔


ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا، ’’حادثے میں اب تک پانچ افراد کی موت ہو چکی ہے اور تقریباً 30 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جو جان لیوا نہیں ہیں۔‘‘


دریں اثنا، ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ایکس پر کہا: “این ایف آر زون میں بدقسمتی سے حادثہ۔ ریسکیو آپریشن جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ ریلوے، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف قریبی تال میل سے کام کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ سینئر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ کنچنجنگا ایکسپریس کے تین پچھلے ڈبے پٹری سے اتر گئے۔


نارتھ فرنٹیئر ریلوے کے کٹیہار ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے مینیجر (ڈی آر ایم) نے بتایا کہ 13174 کنچنجنگا ایکسپریس اگرتلہ سے سیالدہ کے لیے جارہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔