مغربی بنگال‘ یوپی کے انتخابات میں اے ائی ایم ائی ایم مقابلہ کرے گی

,

   

حیدرآباد۔ مذکورہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم)جس نے بہار اسمبلی الیکشن میں پانچ سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے‘ توقع کی جارہی ہے کہ مغربی بنگال اور اترپردیش میں کے الیکشن میں بھی میدان میں اترے گی۔

مذکور ہ پارٹی نے امور‘ بہادر گنج‘ بیسی‘ جوکی ہٹ‘ اور کوچا دمن اسمبلی حلقوں پر جیت حاصل کی ہے

اسد الدین اویسی نے نتائج کو تاریخی قراردیاہے
نتائج کو اے ائی ایم ائی ایم کے لئے ”تاریخی“ قراردیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے بہار کی عوا م کا شکریہ ادا کیا۔اے ائی ایم ائی ایم کو ووٹوں کی تقسیم کے لئے تنقید کا نشانہ بنانے والے کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ ان کی پارٹی کو ہندوستان کے کسی بھی حصہ سے مقابلے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

کسی بھی ریاست سے مقابلے کا حق حاصل
انہوں نے کانگریس اور دیگر سکیولر زم کی دعویدار پارٹیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہ وہ اس بات پر یقین رکھنا بھول جائیں سکیولر زم کی وجہہ سے اس ملک میں زندہ ہے اسد الدین نے کہاکہ ”ہم مغربی بنگال بھی جائیں گے اورہم اترپردیش سے بھی مقابلہ کریں گے۔

ہمیں کسی بھی ریاست سے مقابلہ کرنے کا پورا اختیار حاصل ہے۔ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ہے“۔

درایں اثناء مذکورہ نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس(این ڈی اے) نے 243ممبرس کے ایوان میں جادوائی اعداد 122کو پار کرتے ہوئے 125سیٹیں حاصل کیں جو اہم اپوزیشن کے110سیٹوں پر جیت سے کچھ ہی فاصلے پر ہے‘ جبکہ راشٹرایہ جنتا دل (آر جے ڈی)75سیٹوں پر جیت کے ساتھ واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔