مغربی ریلوے سے 8 پارسل ٹرینیں روانہ

   

احمد آباد28مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے مختلف حصوں کے لئے دودھ کے ایک ریک سمیت آٹھ پارسل اسپیشل ٹرینیں مگربی ریلوے سے روانہ ہوئی ہیں۔تعلقات عامہ کا چیف افسر رویندر بھاکر نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں کے لئے 27 مئی کو دودھ کے ایک ریک سمیت 8 پارسل ٹرینیں مگربی ریلوے سے روانہ ہوئیں جن مین ممبئی سینٹرل ۔ فیروز پور، اوکھا۔ باندرا ٹرمنس، دادر ۔ بھج، باندرا ٹرمنس۔ اوکھا، راج کوٹ۔ کوئمبٹور، کنکریا۔ کٹک اور کرمبیلی ۔ نئی گوہاٹی اسپیشل ٹرینیں شامل ہیں۔ دوھد کا ایک ریک بھی پالن پور سے ہند ٹرمنس ک لئے روانہ ہوا۔مال گاڑیوں کے کل 4729 ریکوں کا استعمال 96 لاکھ ٹن ضروری اشیا کی سپلائی کے لئے 22 مارچ سے 27 مئی تک کیا گیا۔ اس کے علاوہ 9336 مال گاڑیوں کو دیگر ریلوے کے ساتھ جوڑا گیا۔ پارسل وین، ریلوے ملک ٹینکروں (آر ایم ٹی) کے 275 ملینیم پارسل ریکوں کو ضروری اشیا جیسے ملک پاؤڈر، دودھ، طبی سپلائی اور دیگر سامان صارفین کے مطالبے پر ملک کے مختلف حصوں میں بھیجا گیا۔