تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے جمعرات کو مغربی کنارے میں فلسطینی شہروں اور کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی۔بیان میں، مسٹر کنانی نے شمالی مغربی کنارے کے کئی شہروں میں اسرائیل کے 30 گھنٹے کے فوجی آپریشن پر تنقید کی، جس کے نتیجے میں بہت سے فلسطینی ہلاک ہوئے نیز مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملے ، جس میں شہری اور خدمات کے بنیادی ڈھانچے کی وحشیانہ تباہی اور طبی مراکز میں پرتشدد داخلے شامل ہیں، فلسطینی شہریوں کے قتل اور ان کے خلاف جرائم کا دائرہ بڑھانے کے اسرائیلی ارادے کی عکاسی کرتے ہیں۔