مغربی کنارہ کی تمام آبادیات کا الحاق کروں گا: نیتن یاہو

   

یروشلم۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے ایک نئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مغربی کنارہ کی تمام آبادیات کا الحاق کرنے کا اشارہ دیا جس میں ایک ایسا انکلیو بھی شامل ہے جو فلسطین کے سب سے بڑے شہر کے قلب میں واقع ہے جسے انتخابات کے انعقاد سے صرف ایک روز قبل قومی تائید حاصل کرنے کی ایک کوشش سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ آرمی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔