مغربی کنارہ کے چیک پوائنٹ پر فلسطینی عورت کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا۔ اسرائیل پولیس

,

   

سیولین گارڈس کی جانب سے روک جانے کی بارہا وارننگ کے بعد بھی گارڈس کی قریب پہنچنے کی کوشش کرنے کے بعد گارڈس نے اس عورت پر گولیو ں کی بوچھا کردی۔


تل ابیب۔اسرائیل پولیس نے کہاکہ ایک28سالہ فلسطینی عورت کو ہفتہ کے روز مغربی کنارہ میں قالندیا چیک پوائنٹ پر اسرائیل کے سکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے بموجب جیرویو شہر کے قریب میں عقابت جابر پناہ گزین کیمپ میں رہنے والی مذکورہ فلسطینی خاتون اسرائیل پولیس اور سیولین سکیورٹی گارڈس کی نگرانی والے چین پوائنٹ پر کاروں کو عبور کرتے ہوئے آگے بڑھے‘ اور ان کی طرف دوڑنے لگی او راس عورت کے ہاتھ میں ایک چاقو تھا۔

سیولین گارڈس کی جانب سے روک جانے کی بارہا وارننگ کے بعد بھی گارڈس کی قریب پہنچنے کی کوشش کرنے کے بعد گارڈس نے اس عورت پر گولیو ں کی بوچھا کردی۔۔

بعدازاں موقع پر پہنچے والے میڈکل اسٹاف نے مذکورہ عورت کی موت کی تصدیق کی ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ متوفی عورت کی شناخت غزہ کی برسراقتدار تحریک حماس کے ساتھی کے طورپر ہوئی ہے اور چاقو مارنے کی ایک کوشش میں 2016-2018میں وہ جیل کاٹ کر ائی ہیں