مغویہ ٹی آر ایس لیڈر ‘ چھتیس گڑھ میں مردہ پایا گیا : پولیس

   

حیدرآباد 12 جولائی ( پی ٹی آئی ) جس ٹی آر ایس لیڈر کو بھدرادری کتہ گوڑم ضلع سے تین دن قبل ماویسٹوں نے اس کے گھر سے اغوا کرلیا تھا وہ چھتیس گڑھ میں مردہ پایا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ این سرینواس راو ٹی آر ایس کا مقامی لیڑڈ تھا اور اسے پیر کی رات اغوا کرلیا گیا تھا ۔ اس کی نعش چھتیس گڑھ کے ایک چھوٹے دیہات ایرم پاڈو میں پائی گئی ہے ۔ اس کے سر پر ایک زخم پایا گیا ہے اور یہ پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کی موت کس طرح واقع ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ صرف پوٹس مارٹم کے بعد یہ پتہ چل پائیگا کہ یہ زخم کیسے لگا ہے اور اس کی موت کس طرح واقع ہوئی ہے ۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس بھدرا چلم راجیش چندر نے بتایا کہ تلنگانہ پولیس کی ایک ٹیم چھتیس گڑھ روانہ کردی گئی ہے تاکہ نعش لائی جاسکے ۔