جاری رہی تو کیا بی آر ایس انتخابات سے دور رہے گی؟ بی آر ایس اور بی جے پی میں خفیہ اتحاد
حیدرآباد ۔ 30 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کسانوں کو مفت برقی کی فراہمی اور بی جے پی و بی آر ایس کے خفیہ گٹھ جوڑ پر بی آر ایس کو ایک اوپن چیلنج کیا۔ چیف منسٹر نے بی آر ایس کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی حکومت کسانوں کے موٹر پمپوں پر میٹر لگاتی ہے یا کسانوں کی مفت برقی کی اسکیم بند کرتی ہے تو وہ خود انتخابی سیاست چھوڑ دیں گے اور کبھی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الٹا چیلنج کیا کہ اگر کانگریس حکومت مفت برقی کی اسکیم کو کامیابی سے جاری رکھتی ہے تو کیا بی آر ایس ہمیشہ کیلئے انتخابات سے دور رہنے کیلئے تیار ہے؟ انہوں نے بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ کسانوں کے نام پر صرف اپنی گرتی ہوئی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حکومت کے نئے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے کسانوں کو 24 گھنٹے مفت برقی فراہم کرنے کیلئے ایک مخصوص ریتو ڈسکام قائم کررہے ہیں۔ اس نئے نظام کے ذریعہ مفت برقی کی کھپت کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا جس سے پورے نیٹ ورک میں شفافیت اور جوابدہی بڑھے گی۔ بی آر ایس کے قائد ہریش راؤ کے قرضوں سے متعلق بیانات کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ہم ہر سال 70 ہزار کروڑ روپئے قرض حاصل کرتے ہیں تو اس کے بدلے 95 ہزار کروڑ روپئے کا پرانا قرض ادا بھی کررہے ہیں لیکن ہریش راؤ اس سچائی پر بات نہیں کرتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ایف آر بی ایم کی طئے شدہ قانونی حد سے زیادہ ایک روپیہ بھی قرض نہیں لے رہی ہے۔ ہریش راؤ کی وفاداری پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ ہریش راؤ کو کے سی آر کے سر پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانی چاہئے کہ وہ کبھی بی آر ایس چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ہریش راؤ ماضی میں بھی (YSR) کے پاس جاچکے تھے۔ وہ آج کل کس سے رابطے میں ہے اچھی طرح جانتے ہیں مگر وہ فی الحال اس پر سے پردہ ہٹانا نہیں چاہتے۔ حقیقت یہ ہیکہ بی آر ایس اور بی جے پی میں خفیہ سازباز ہوچکا ہے۔ آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے سے اتحاد کرتے ہوئے کانگریس کا مقابلہ کریں گے۔ سی بی ایس ای کے نتائج اور حالیہ تنازعہ پر ردعمل دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ گلوبارنیا بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی بے نامی کمپنی ہے۔2