مقبوضہ آذربائیجان کے علاقوں کی آزادی پراردغان کی مبارکباد

   

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے آذربائیجا ن کے صدر الہام علی یف کو لاچن شہر سمیت زابوح اور سوس دیہاتوں کا کنٹرول آذربائیجان کے ہاتھ میں جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کے حالات میں برادر آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترکیہ میڈیا کے مطابق صدر اردغان نے اپنے ہم منصب علی یف سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا۔ ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات چیت میں ترکیہ،آذربائیجان تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر غور کیا گیا۔