مقدمات کی انتہائی ذمہ داری سے تحقیقات ضروری

   

کریم نگر میں منعقدہ اجلاس سے ضلع سیشن جج انوپما چکراورتی کا خطاب

کریم نگر۔/19 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کو مختلف قسم کے مقدمات کی انتہائی ذمہ داری کے ساتھ تحقیقات کرکے عدالت میں چارج شیٹ پیش کرنا چاہیئے۔ ڈسٹرکٹ فرسٹ سیشن جج جی انوپما چکراورتی نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ مجرمین کو مناسب سزا ملنے پر ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔ بروز ہفتہ کمشنریٹ میں جرائم پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی تحقیقات میں کمزوری، نقائص ہونے کی وجہ سے مجرمین کو مناسب سزا نہیں ہو پارہی ہے۔ زخموں، ظلم و زیادتی ، عصمت ریزی وغیرہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جانی چاہیئے۔ ذمہ دارانہ فرض شناسی کے ساتھ منصوبہ بند طریقہ پر خدمات انجام دینا چاہیئے۔ جن امور کی جانکاری یا تجربہ نہ ہو ان معاملات کے تعلق سے معلومات حاصل کرلینا چاہیئے۔ تحقیقات میں صحیح طریقہ کار نہ ہونے کمزوریاں ہونے کی وجہ سے مجرمین صاف چھوٹ جارہے ہیں۔ عدم فراہمی ثبوت شک وشبہ کی گنجائش ہی نہ ہونا چاہیئے۔ اس موقع پر عصری سہولتوں سے کمشنریٹ کی سطح پر عوام کے تحفظ کے لئے شروع کردہ اقدامات کے بارے میں کمشنر پولیس کملاسن ریڈی نے پاور پوائنٹ کے ذریعہ پیش کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس محکمہ کی نیک نامی کے لئے ہر طرح کی جو بھی سہولتیں دستیاب ہیں ان سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ اس طرح عوام کو بہتر سے بہتر طریقہ پر تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ عوام کا تعاون چاہیئے۔ پولیس کے ساتھ غلط طریقہ سے پیش نہ آنا چاہیئے اور پولیس بھی عوام کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ خدمت گذار کی طرح پیش آرہی ہے۔ مقدمات کی تحقیقات میں تجربہ مہارت کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ کی بہ نسبت صحیح طریقہ سے کام کرنے پر جرائم میں کافی کمی آگئی ہے۔ بدلتے ماحول کے مطابق عصری آلات سے استفادہ کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ گٹکھا، مٹکہ ، ملاوٹ، جسم فروشی، تاش، غیر سماجی سرگرمیوں پر سختی کے ساتھ پیش آنا چاہیئے۔ کسی کو بھی چھوٹ نہ دی جائے۔ اس موقع پر سیشن جج کو مومنٹو پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈی سی پی ایس سرینواس ( لاء اینڈ آرڈر ) پی رویندر انتظامیہ اے سی پی ڈاکٹر اشوک، ٹی کروناکر، راگیا نائیک، سرینواس کے اور دیگر عہدیداران شریک تھے۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے فرض شناس عہدیداروں کو ایوارڈز پیش کئے۔